ان دنوں میں نماز، صدقات، روزے اور ذکرِ الہی جیسے اعمال اللہ تعالی کو انتہائی محبوب ہوتے ہیں: خصوصی پیغام
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے ماہ ذوالحجہ کے موقع پرمسلمانوں کے نام خصوصی پیغام میں مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ ذوالحجہ کے مہینے کے پہلے 10 دنوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال صلاح اور عبادات کریں۔جاری پپغام کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں میں نماز، صدقات، روزے اور ذکرِ الہی جیسے اعمال اللہ تعالی کو انتہائی محبوب ہوتے ہیں۔انہوں نے یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ غیر حجاج کیلئے اس دن کا روزہ 2 سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں قربانی کرنے والے افراد سے کہا کہ وہ چاند نظر آنے کے بعد سے قربانی کرنے تک ناخن اور بال کاٹنے سے گریز کریں۔