امریکی فوجیوں کی تنخواہیں نجی امداد سے، حکومتی بحران شدت اختیار کر گیا

امریکی فوجیوں کی تنخواہیں نجی امداد سے، حکومتی بحران شدت اختیار کر گیا

امریکی فوجیوں کی تنخواہیں نجی امداد سے ادا کی جائیں گی، کیونکہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں فوجیوں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں متاثر ہونے لگی ہیں، جس کے بعد ایک نامعلوم ڈونر نے 130 ملین ڈالر کی رقم امریکی فوجیوں کی تنخواہوں کے لیے فراہم کر دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق، شٹ ڈاؤن کے سبب حکومتی محکمے جزوی طور پر بند ہو چکے ہیں اور وفاقی ملازمین سمیت فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک قریبی دوست نے یہ امدادی رقم بطور امدادی چیک فراہم کی تاکہ فوجیوں کی تنخواہیں وقت پر ادا کی جا سکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا میں حکومت یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے، کیونکہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ اراکین نئے مالیاتی بجٹ پر متفق نہیں ہو سکے۔