کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے وزیراعلی سرفرازبگٹی نے مبینہ طور چیک پوسٹ پر مسافر بس کی تلاشی میں تاخیر کی وجہ سے کمسن بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ غیرانسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعلی نے کمشنر قلات ڈویژن کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اس واقعے کے بارے انکوائری کرکے حقائق پرمبنی رپورٹ فوری طورپر پیش کرے۔انھوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وہ وفاقی اداروں سے رابطے میں ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔بچے کی ہلاکت کا واقعہ منگل کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں کوسٹ گارڈزکی چیک پوسٹ پر پیش آیا تھا