پاکستان کا ایک اوراعزاز،او آئی سی کی تیسری واٹر کونسل کا رکن منتخب

جدہ(آئی این پی)پاکستان کا ایک اوراعزاز ،  جدہ میں او آئی سی وزرا برائے آبی وسائل کے پانچویں اجلاس میں او آئی سی کی تیسری واٹر کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب سید فواد شیرنیاجلاس میں سندھ طاس معاہدے کا معاملہ بھی اٹھا دیا ۔جدہ میں ہونے والے اجلاس میں مصر نے پانچویں کانفرنس کی صدارت سعودی عرب کے حوالے کی ۔ پاکستان کیمستقل  مندوب سید فواد شیرنے سندھ طاس معاہدیکی خلاف ورزی سے متعلق غیرقانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کا حوالہ اور معاہدیپر مکمل عملدرآمد پر زور دیا ۔ رکن ممالک نے پاکستان کو متفقہ طور پر او آئی سی واٹر کونسل کا رکن منتخب کیا ۔ اجلاس میں پانی پر او آئی سی کے درمیان تعاون پر جامع فریم ورک اور روڈ میپ پیش کیا گیا