26نومبر احتجاج کے 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت‘مزید کارروائی6نومبر تک ملتوی
راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کی 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جمعرات کو بھی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا اور سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔