مدرسہ جانیوالا طالبعلم لاپتہ

قصور(خصوصی رپورٹ) چھانگا مانگا کے نواح میں مدرسہ جانے والا 15 سالہ طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔تھانہ چھانگامانگا کے علاقہ بلاک نمبر 1 کے رہائشی ذوالفقار علی ولد محمد اکرم نے پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا 15/16 سالہ بیٹا محمد عظیم گھر سے مدرسہ پڑھنے کے لیے گیا، تاہم نہ تو مدرسہ پہنچا اور نہ ہی واپس گھر آیا۔ اہل خانہ کی جانب سے تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس نے والد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔