موٹروے پر موٹرسائیکل لے جانیوالا گرفتار

سائیکل سوار ٹھوکر لاہور سے شیراکوٹ کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا، مقدمے کیلئے استغاثہ جمع 
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 2 پر موٹر سائیکل لے جانے پر مقدمہ درج کر کے ایک شخص کوگرفتار کر لیاموٹر سائیکل سوار ٹھوکر لاہور سے شیراکوٹ کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا،موٹر سائیکل سوار کیخلاف تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ درج کرنے کیلئے استغاثہ جمع کروا دیا گیا،موٹر سائیکل سوار کیخلاف دفعہ 279، 290، 291 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے پر موٹر سائیکل چلانا انتہائی خطرناک اور غیر قانونی عمل ہے، قانون کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس ، قانونی کارروائی جاری رہے گا۔