لاہور (خصوصی رپورٹ )لیسکو میں سات ڈپلومہ ہولڈر ملازمین کو گریڈ 17 میں ترقی دیدی گئی۔12.5 فیصد کوٹے کے تحت ملازمین کو اسسٹنٹ منیجر / جونیئر انجینئر کے عہدے پر ترقی دی گئی، چھ ایل ایس-I ملازمین ندیم اختر، مقبول تبسم، شاہد عدیل، نصر اللہ، صغیر ارشد بٹ اور اظہر سمیت ایس ایس او-I حافظ سیف اللہ کوترقی مل گئی، تمام ترقیوں کا اطلاق فوری ہوگا۔ سی ای او لیسکو کا کہنا ہے کہ ملازمین کو میرٹ پرترقی کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔