ہر میچ میں دبائو ہوتا ہے لیکن چند گیندوں کے بعد سب نارمل ہو جاتا ہے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کے کھلاڑی حسن نواز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے، ایسے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔بھارت اے کے خلاف شاندار آل رائونڈر کارکردگی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا ہے کہ ہر میچ میں دبائو ہوتا ہے لیکن چند گیندوں کے بعد سب نارمل ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم میٹنگ میں کھیل کو سادہ رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا، تمام کھلاڑیوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، کپتان کے اعتماد سے حوصلہ ملا، اب باقاعدگی سے بائولنگ کی کوشش کروں گا۔حسن نواز کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی دعاں اور شائقین کی حمایت کا شکر گزار ہوں۔پاکستان شاہینز کا آخری گروپ میچ 24 نومبر کو نیپال سے ہو گا۔