پاکستان کی میزبانی میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز

اسلام آباد(آن لائن)انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2027 سے قبل پاکستان کی میزبانی میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ چوتھے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2027 کے سلسلے میں 5روزہ ریجنل ورکشاپ کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اسلام آباد میں 23سے 27 نومبر تک ریجنل ورکشاپ میں 22ممالک کے ٹرینرز اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔ مہمان خصوصی وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے 2027 میں چوتھے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ کی میزبانی کو پاکستان کیلئے اہم اعزاز قراردیا۔وزیرمملکت وجیہہ قمر نے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابیاں پاکستان کے مستقبل اور سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام کو تشکیل دیں گی۔