چین (نیٹ نیوز)کیا آپ کسی ایسے مقابلے میں شرکت کرنا پسند کریں گے جس میں کچھ کرنا نہیں بلکہ صرف بستر پر لیٹنا ہوگا؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک شخص نے ایسا انوکھا مقابلہ جیت لیا۔23 سالہ شخص نے شمالی چین کے علاقے Baotou میں ہونے والے اس مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ایک شاپنگ سینٹر میں ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد کو ہدایت کی گئی تھی کہ انہیں کامیابی کے لیے سب سے زیادہ وقت تک بستر پر لیٹنا ہوگا۔مقابلے کی شرائط میں شامل تھا کہ بستر پر لیٹنے والے فرد کو بیٹھنا نہیں ہوگا، بستر سے باہر نہیں نکلنا ہوگا یہاں تک کہ ٹوائلٹ بھی نہیں جانا ہوگا۔انہیں پہلو کے بل لیٹنے، مطالعہ کرنے اور موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت تھی۔اسی طرح وہ آن لائن آرڈر کرکے کھانا منگوا کر کھاسکتے تھے مگر کھانا بھی لیٹ کر ہی تھا۔مقابلے میں 240 افراد نے شرکت کی اور 184 ایک دن کے اندر ہی ہار مان کر چلے گئے۔اصل مقابلہ 3 افراد کے دوران ہوا جو 33 گھنٹے سے زائد وقت تک بستر تک محدود رہے۔پھر منتظمین نے مقابلے کو زیادہ مشکل بناتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے بازوؤں اور ٹانگوں کو فضا میں اٹھا کر رکھے اور جو فرد زیادہ وقت تک ایسا کرنے میں کامیاب رہا، اسے فاتح قرار دیا جائے گا۔ا?خر میں 23 سالہ شخص ہی اس مقابلے میں برقرار رہا جو مجموعی طور پر 33 گھنٹے 35 منٹ تک بستر پر لیٹا رہا۔اس نے بتایا کہ 'میں نے اس کے لیے کوئی تیار نہیں کی تھی بلکہ ایک مرحلے پر تو میں مقابلہ چھوڑنے کا سوچ رہا تھا، مگر میری گرل فرینڈ نے کہا کہ مقابلہ جاری رکھوں'۔اس مقابلے پر کامیابی پر اسے 3 ہزار یوا?ن (ایک لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کا نقد انعام دیا گیا۔دوسرے نمبر پر موجود فرد کو 2 ہزار جبکہ تیسرے نمبر پر رہنے والے کو ایک ہزار یوا?ن کا انعام دیا گیا۔فاتح شخص نے کہا کہ 'میں اس رقم سے اپنے دوستوں کی دعوت کروں گا'۔