یہ ریٹ کسانوں کا معاشی قتل ہے ،چینی 240 فی کلو جبکہ گنا 400 روپے من کسان کا معاشی نقصان ہے
، کوئی زمیندار 400 روپے میں گنا فروخت نہیں کرے گا، کسان رہنما آفتاب مزاری ، ضلع سجاول میں ملیںبند
گھوٹکی(آئی این پی )گھوٹکی میں گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے400 روپے فی من قیمت مسترد کردی ۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے400 روپے فی من نرخ مقرر ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور کہا کہ یہ ریٹ مقرر کرنا کسانوں کا معاشی قتل ہے۔ کسان رہنما آفتاب مزاری نے کہا کہ چینی 240 فی کلو جبکہ گنا 400 روپے من کسان کا معاشی نقصان ہے، کوئی زمیندار 400 روپے میں گنا فروخت نہیں کرے گا، ڈی اے پی، ڈیزل، یوریا اور چینی آج بھی مہنگی ہے۔ دوسری جانب ضلع سجاول میں قائم تینوں شوگر ملیں تاحال بند ہیں اور کرشنگ شروع نا ہونے سے گنے کے کاشتکاروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔