لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر سیزن 10 کے فائنل سے قبل بڑے نقصان سے بچ گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر حسن نواز بڑی انجری سے بچ گئے ہیں، ٹیم ترجمان کے مطابق بیٹر کی ایکسرے رپورٹس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ترجمان کے مطابق حسن نواز اتوار کو پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب ہوں گے۔لاہور سٹی کرکٹ ایسویسی ایشن گراونڈ میں ٹیم پریکٹس کے دوران حسن نواز کا پاوں مڑ گیا تھا، انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی