اسلام آباد یونائیٹڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر،، کراچی کنگز نے بھی 10 پوائنٹس حاصل کیے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ میںپوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، اس کے ابھی 2 میچز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے خلاف باقی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کوئٹہ کے علاوہ اس کا دوسرا میچ کراچی کنگز سے ہونا ہے، کراچی کنگز نے بھی 8 میچز میں 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔