بھارت میں بے چینی اور پاکستانیوں کا مورال بہت بلند :امریکی اخبار

پاکستان میں فوج کی جوابی کارروائی کو سراہا جارہا ، لوگ سڑکوں پر جشن منارہے 
واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ بھارت میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے اور پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے۔ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی کو سراہا جارہا ہے، لوگ سڑکوں پر جشن منارہے ہیں۔ پاکستانی شہری چاہتے ہیں کہ بھارتی حملے کے سبب انتقامی کارروائی کی جائے،امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ پاک بھارت تنازع آگے کیا رخ اختیار کریگا لیکن بھارت میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔