صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو مختلف عسکری اعزازات دینے کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان اعزازات میں:
11 ستارۂ بسالت
475 تمغۂ بسالت
130 امتیازی اسناد
378 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز
23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)
100 ستارۂ امتیاز (ملٹری)
136 تمغۂ امتیاز (ملٹری)
شامل ہیں۔ یہ اعزازات افسران اور جوانوں کو بہادری، پیشہ ورانہ خدمات اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیے جائیں گے۔