اسلام آباد: صدر مملکت نے ملکی دفاع میں اہم خدمات انجام دینے والے ملٹری افسران کو ایوان صدر میں اعزازات سے نوازا۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے کی دھن سے کیا گیا، جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو ان کی بہادری اور خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیے۔کیپٹن سید عامر رضا کو ستارہ بسالت، ایئر مارشل محمد سرفراز، ایئر مارشل کاظم حماد، ایئر مارشل شکیل غضفر اور میجر جنرل سعید الرحمان کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔