ٹرمپ نے ایران جنگ کا ملبہ پیٹ ہیگستھ پر ڈال دیا، بیانیہ پھر تبدیل

ٹرمپ نے ایران جنگ کا ملبہ پیٹ ہیگستھ پر ڈال دیا، بیانیہ پھر تبدیل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے آغاز کی ذمہ داری اپنے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر ڈالی ہے۔

 ٹینیسی میں ایک گول میز اجلاس میں ٹرمپ نے کہا کہ فوجی کارروائی کی حمایت سب سے پہلے ہیگستھ نے کی تھی اور جنگ کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے مشیران اور جنرل کین سے بات کی تاکہ مشرقِ وسطیٰ کے بڑے مسئلے کو حل کیا جا سکے، اور پیٹ ہیگستھ نے ہی انہیں جنگ کی ضرورت پر قائل کیا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ کے آغاز کے سلسلے میں پہلے ہی مختلف بیانیے سامنے آ چکے ہیں:کچھ عہدیداروں کے مطابق اسرائیل حملہ کرنے والا تھا اور امریکا کی شمولیت ضروری ہو گئی۔دیگر کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے قریب تھا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ خلیجی خطے میں ایران کے جوابی حملے غیر متوقع تھے۔