اسلام آباد (آئی این پی) یومِ پاکستان پروزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے قوم نے قیام پاکستان کے بعد غیرمعمولی عزم کا مظاہرہ کیا اور ملک کو جوہری طاقت بنایا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے جبکہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ ایک مضبوط، خوشحال پاکستان کی تعمیر کا سفر جاری رہے گا۔