بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا: چین

2025عالمی معیشت کیلئے  مشکل رہا ‘ ٹیرف جنگوں نے بین الاقوامی تجارتی کو  نظام کو متاثر کیا
بیجنگ ( آن لائن )چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے  بیجنگ  نے خطے میں استحکام قائم رکھنے کے لیے اہم ثالثی کا کردار ادا کیا، جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی تجارت میں کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں تعلقات مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق  چینی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں ایک بین الاقوامی تعلقات کے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال عالمی معیشت کے لیے مشکل رہا اور ٹیرف جنگوں نے بین الاقوامی تجارتی  نظام کو متاثر کیا۔ اس صورتحال میں چین استحکام کا ستون ہے۔