حریف بائولروں نے بہت اچھی بائولنگ کی، کپتان سلمان علی آغا

نیوزی لینڈ سے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی  آغا نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند سوئنگ بھی زیادہ ہو رہی تھی،  آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیٹرز بْری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے 115 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیادوسری جانب کیوی کپتان مائیکل بریس ویل نے کہا کہ پچھلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ، میچ اور سیریز میں کامیابی سے خوش ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 115 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا  آخری میچ 26 مارچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔