سنجیدہ نہ لینے کی بات سے اتفاق نہیں کرتا ‘پاکستان کی طرف سے کھیلوں گا تو کیوں سیریس نہیں لوں گا
انگلینڈ کے خلاف میچ آسانی سے جیتنا چاہیے تھا‘فخر زمان اور بابر اعظم آج رنز کریں گے:پریس کانفرنس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے سیریز کے دوران ڈراپ کرنا اچھی چیز نہیں ہے میرا نہیں خیال اس سے پہلے کبھی ہوا ہے امید ہے آئندہ کبھی ہو گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے کہا سیریز میں پچز مختلف ملتی رہی ہیں، ہمیں انگلینڈ کے خلاف میچ آسانی سے جیتنا چاہیے تھا۔ کچھ بیٹرز رنز نہیں کر سکے ،امید ہے فائنل میں رنز کریں گے، میرے شاٹس سلیکشن ایسی تھی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ کہنا میں سنجیدہ نہیں لیتا، اس بات سے اتفاق نہیں کروں گا، 25 کروڑ لوگوں میں سے آپ کو موقع مل رہا ہو تو آپ کیوں نہیں سنجیدہ ہوں گے، میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں، تو کیوں سیریس نہیں لوں گا؟ کپتان کا دبائوضرور ہوتا ہے، اب کم دبائء محسوس ہوتا ہے ،فائنل میں بھی ہاوس فل ہو گا یہی کہوں گا کہ ہمیں سپورٹ کریں۔ فخر اور بابر 10 سال سے ون ڈے کے بیسٹ پلئیرز ہیں، بڑی سیریز جتوائی ہیں، فخر فائنل میں اچھے رنز کرتے ہیں فخر اور بابر اعظم فائنل میں رنز کریں گے۔