لاہور(نیٹ نیوز)سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سلمان ا?غا خود غرض کپتان نہیں پہلے ٹیم کا سوچتا ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ بہترین ٹیم بنانے کے لیے کپتان کا بے لوث ہونا ضروری ہے، ٹی 20 کے موجودہ کھلاڑیوں میں بھرپور صلاحیتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان سلمان اور کوچ کی سوچ بہت اچھی ہے، کنڈیشن دیکھ کر فیصلے ہوں تو مزید بہتری ا?ئے گی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد کپتان سلمان علی ا?غا نے ٹرافی خود وصول کرنے کے بجائے سفیان مقیم کو بھیج دیا تھا۔ٹی 20 کپتان کے اس اقدام کی بدولت انہیں کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور ا?خری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا ا?غاز 8 اگست سے ہوگا، دوسرا میچ 10 اور تیسرا اور ا?خری میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔