اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔دوسری جانب حکومت پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے31 مارچ سے 2 اپریل تک تین دن کے لئے بند رہیں گے۔