سرکار ی امور انجام دینے کیلئے تیار کردہ بیپ ایپ غیر فعال

وزارت آئی ٹی اور وفاقی اداروں کے مابین ایپ کے استعمال کیلئے پالیسی نہیں بنائی جاسکی
 قائمہ کمیٹی نے وزارت آئی ٹی سے بیپ پاکستان منصوبے پر عید کے بعد بریفنگ طلب کرلی 
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی وزارتوں اور افسران کے مابین سرکار ی امور انجام دینے کیلئے تیار کردہ بیپ(beep) پاکستان ایپ کا تاحال استعمال شروع نہیں ہوسکا۔وفاقی وزارتوں اور افسران کے مابین سرکاری ایپ کے ذریعے رابطے ، دستاویز،ریکارڈ بھجوانے اور وصول کرنے کیلئے پالیسی و قواعد تیار نہیں ہو سکے۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے وزارت آئی ٹی سے بیپ پاکستان منصوبے پر عید کے بعد بریفنگ طلب کرلی ۔ وزارت آئی ٹی اور وفاقی اداروں کے مابین بیپ پاکستان ایپ کے استعمال کیلئے میکنزم اور پالیسی نہیں بنائی جاسکی ۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ بیپ پاکستان آڈیو ،ویڈیو،کانفرنس کالنگ اور چیٹ ایپلیکیشن ہے جس کا تمام ڈیٹا پاکستان میں محفوظ رکھنے کیلئے سرکاری ڈیٹا سروسر قائم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت ا بتدائی طور پر ایپ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مخصوص سرکاری افسران استعمال کر یں گے۔