ویب ڈیسک: محکمہ خزانہ نے مختلف منصوبوں اور اسکیموں کے لیے بھاری رقوم جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہمت کارڈ اسکیم کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ خصوصی افراد کو سہولیات اور مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔اسی طرح جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ڈویلپمنٹ کے لیے 2 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ ادارے میں بنیادی ڈھانچے اور علاج معالجے کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لیے جدید میڈیکل آلات کی خریداری کے لیے بھی 3 ارب 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کر دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ تمام بجٹ تفصیلات عوامی رسائی کے لیے آن لائن بھی کر دی گئی ہیں تاکہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔