فلوریڈا پولیس نے چور کے پیٹ 14 کروڑمالیت کی بالیاں برآمد کرلیں

واشنگٹن (آئی ا ین پی ) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے چور کے پیٹ سے پانچ لاکھ ڈالر( 14 کروڑ پاکستانی روپے)  سے زائد مالیت کی بالیاں برآمد کرلیں۔عالمی میڈیا کے مطابق اورلینڈو پولیس نے دو سیٹ بالیاں بازیاب کر لی ہیں جن کی مجموعی مالیت 769,500 ڈالر( 597,000  پائونڈ )  ہے، جنہیں ایک مبینہ چور نے دو ہفتے سے زیادہ پہلے نگل لیا تھا۔پولیس کے مطابق، 32 سالہ جیتھن گلڈر نے 26 فروری کو گرفتاری کے وقت ٹیفنی اینڈ کمپنی کی ڈائمنڈ بالیاں نگل لی تھیں۔