بانیانِ پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں:رانا تنویر

 ہماری پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا، وفاقی وزیر کا یوم پاکستان پر پیغام
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانیانِ پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا، پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی محافظ بلکہ قدرتی آفات اور قومی بحرانوں میں بھی صفِ اول میں ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہا کہ یومِ پاکستان ایک آزاد و خودمختار ریاست کے قیام کی یادگار تاریخ، بانیانِ پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا، پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی محافظ بلکہ قدرتی آفات اور قومی بحرانوں میں بھی صفِ اول میں ہے۔