تہران : یومِ دفاع پر پروقار تقریب، پاکستانی افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش

  ملکی خودمختاری کو درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان مکمل طور پر تیار ہیں، سفیر عمران احمد صدیقی 
تہران(آئی  این پی )پاکستان کے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر تہران میں پاکستان ہاوس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تفصیل کے مطابق یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر تہران میں پاکستان ہاوس میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے ایران میں سفیر عمران احمد صدیقی نے تقریب میں شریک معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔اس موقع پر سفیر عمران احمد صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو بہترین خراجِ عقیدت یہی ہے کہ ایسا ملک تعمیر کیا جائے جو نہ صرف محفوظ اور خوشحال ہو بلکہ امن اور مذاکرات کو محاذ آرائی اور تنازع پر ترجیح دینے کا حوصلہ بھی رکھتا ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اختلافات کے حل کیلئے  سفارت کاری، مذاکرات اور اعتماد سازی کو بہترین ذرائع سمجھتا ہے، تاہم ملکی خودمختاری کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔سفیر عمران احمد صدیقی نے کہا کہ پاکستان اپنے حقوق اور قومی مفادات، بالخصوص دریائے سندھ کے اہم آبی وسائل سے متعلق مفادات کے تحفظ کیلئے  تمام جائز ذرائع بروئے کار لاتا رہے گا