اسلام آباد(آن لائن)آئندہ ہفتہ 24 مارچ سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیاگیا،کیسز کی سماعتوں کیلئے 4 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہونگے ۔ دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کرینگے ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد خان بینچ میں شامل ہیں ۔جسٹس نعیم اختر افغان تیسرے بینچ کی سربراہ اور جسٹس اشتیاق ابرہیم بینچ کا حصہ ہیں ، ان کے ساتھ جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کرینگے جبکہ جسٹس مظہر عالم خان میانخیل بینچ کا حصہ ہیں۔