واشنگٹن(آئی این پی )میٹا نے واٹس ایپ کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ سات سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ول کیتھ کارٹ کی جگہ بھارتی فن ٹیک کمپنی کریڈ کے بانی کنال شاہ واٹس ایپ کی قیادت سنبھالیں گے۔میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ول کیتھ کارٹ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں اور ول کیتھ کارٹ میٹا میں ہی اپنی خدمات جاری رکھیں گے