واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرنامک سائبرفراڈ سے متعلق انتباہ جاری

واشنگٹن (آئی این پی )واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ گوسٹ پیئرنگ کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے جس  میں ہیکرز بغیر سیکیورٹی سسٹم کو توڑے واٹس ایپ اکائو نٹس کو خاموشی سے ہائی جیک کر سکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق کے مطابق، ہیکرز واٹس ایپ کی منسلک ڈیوائسز کی خصوصیت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر صارف کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز تک مکمل رسائی حاصل کر لیتے ہیں، جس سے اکائو نٹ پر مکمل قبضہ ممکن ہو جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق، ہیکرز عام طور پر صارف کو ایک جعلی لنک بھیجتے ہیں جو کسی معروف ویب سائٹ کی طرح نظر آتا ہے، اگر صارف اس لنک پر جا کر اپنے موبائل نمبر اور تصدیقی کوڈ درج کرتا ہے، تو دراصل وہ اپنا واٹس ایپ اکائو نٹ ہیکر کے آلے سے جوڑ دیتا ہے