زرعی خریداری میں امریکی اور یورپی یونین کی بڑی فرمیں معمول کے مطابق شامل ہیں
تہران(آئی این پی ) ایران کے مرکزی بینک کے گورنر نے کہا ہے کہ ایران امریکہ سے زرعی سامان خریدنے کا پابند نہیں تاہم اگر امریکی قیمتیں اور معیار دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ موزوں ہیں تو ہمیں امریکہ سے تجارت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مرکزی بینک کے گور عبدالنصر ہمتی نے کہا کہ ایران کی حالیہ زرعی خریداری میں امریکی اور یورپی یونین کی بڑی فرمیں معمول کے مطابق شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے جو منجمد اثاثے بحال کیے جا رہے ہیں، وہ انہیں امریکہ سے خوراک خریدنے کے لیے استعمال کرے گا