سپریم کورٹ میں متعلقہ حکام تک رسائی نہ ہونے پر وکیل نے شکایتوں کے انبار لگا دیے

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں متعلقہ حکام تک رسائی نہ ہونے پر وکیل نے شکایتوں کے انبار لگا دیے اورعدالت کو بتایا ہے کہ آفس تک تو کسی کی رسائی ہے ہی نہیں۔ہم تو آفس جا بھی نہیں سکتے۔بہت سے مسائل صرف متعلقہ افسر سے مل کر ہی بتائے جاسکتے ہیں ۔ رجسٹرار آفس اندر ہے ہماری آواز نہیں پہنچتی ‘ باہر والے کہتے ہیں اندر بتاؤ ،اندر جانے نہیں دیتے ۔جس پرجسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اگر ایسا ہے تو آپکے نمائندے کس لئے ہیں ؟ نمائندوں کا کام ہی مسائل کی نشان دہی ہوتا ہے۔کابینہ کا اصل کام وکلا کی بہتری ہوتا ہے۔۔ہر کام میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے۔میں آپکے وکیل کے طور پر آپکی تجاویز پہنچا دو گا