پہلی مشترکہ زرعی تحقیقی لیبارٹری قائم، جدید ٹیکنالوجی سے زرعی پیداوار میں 35 فیصد اضافے کی توقع
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور چین نے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور بنجر زمینوں کی بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مشترکہ طور پر پہلی زرعی تحقیقی لیبارٹری کے قیام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان کے وسیع صحرائی اور بنجر علاقوں کو جدید سائنسی طریقوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے قابلِ کاشت بنا کر زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔منصوبے کے تحت چین کی تاریم یونیورسٹی اور نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان باہمی اشتراک سے تحقیق، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال اور کسانوں کی تربیت کے شعبوں میں کام کریں گی