بلوچستان کی قابلِ کاشت زمین کم ہو کر 7.2 فیصد رہ گئی

پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو  زرعی اجناس کی کمی اور لوگوں کی نقل مکانی  ہوسکتی ہے:ماہرین
کوئٹہ (آئی این پی  ) صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے۔  کم بارشوں اور ناقص آبی انتظام سے خشک سالی  میں اضافہ ہوگیا  جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو نتیجہ زرعی اجناس کی قلت اور لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ ہنہ کے علاقہ میں واقع ان کے باغات میں کبھی معیاری سیبوں کی بڑی مانگ تھی، مگر آبی قلت نے باغات سکھا دیے اور آمدنی ختم کر دی