ایکشن کمیٹی دھرنا ختم کرے ، دونوں فریقین مذاکرات کریں :سربراہ جمعیت علما اسلام کا ویڈیو پیغام
اسلام آباد(یواین پی)جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزاد کشمیر میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالث کا کردار کرنے کا فیصلہ کرتے کہا ہے کہ قوم کشمیر کے امن و امان اور سلامتی کیلئے فکر مند ہے،ایکشن کمیٹی دھرنا ختم کرے ، دونوں فریقین مذاکرات کریں ۔ جمعیت کے سربراہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کو کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی نے ثالث کا کردار ادا کرنے کے لے ایک خط ارسال کیا تھا۔سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے بیان میں کہا کہ میں یہ گفتگو ایسے موقع پر کر رہا ہوں ، جب کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے اندر کشمیری عوام اور پاکستان کی عوام انتہائی فکر مند ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیر کے امن و امان اور سلامتی کیلئے فکر مند ہے۔