کراچی(خصوصی رپورٹ)کراچی میں گلشن معمار کے علاقے احمد بروہی گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی جانب سے گلشن معمار کے علاقے عمر بروہی گوٹھ میں تھانہ فرئیر میں درج مقدمہ الزام نمبر 176/26 میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر احمد بروہی گوٹھ نادرن بائی پاس کے قریب چھاپا مار کارروائی کی، جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران نشاندہی پر ساتھ گئے تینوں ملزمان شدید زخمی ہوئے جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا