پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ: 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

لاہور(فضیلہ خان)پاکستان ٹیم 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2027 میں 15 سے 26 مئی تک کھیلی جائے گئی اس سیریز کا آغاز 15 مئی کو ساؤتھمپٹن سے ہوگا، دوسرا میچ 19 مئی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 21 مئی کو لیڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا چوتھا ون ڈے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا۔یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ورلڈ کپ کے لیے بہترین تیاری کا موقع ہوگا۔