اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ چین کی گوانگ ڈونگ ریجنل مینز ہاکی ٹیم 12 سے 30 اکتوبر 2026 تک پاکستان کا تفصیلی ہاکی دورہ کرے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق چینی ریجنل ٹیم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ہاکی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، پاکستانی کھلاڑیوں کو مسلسل بین الاقوامی معیار کی مسابقت فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔دورہ پاکستان کے دوران گوانگ ڈونگ کی ٹیم ملک کے مختلف بڑے ہاکی مراکز میں پاکستانی محکمانہ، ادارہ جاتی اور کلب ٹیموں کے خلاف متعدد مسابقتی میچز کھیلے گی۔