بنگلادیش کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہیکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کسی قسم کے خدشات کا شکار نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تحفظات اور خدشات کا اظہار نہیں کیا، دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ بدلتی صورتحال میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامند ہے۔پاکستان بنگلادیش سیریز دو وینیوز پرہی ہوگی، 25 مئی کوفیصل آباد میں پہلا میچ کھیلا جائیگا۔بنگلادیش ٹیم دورہ یو اے ای مکمل کرنے بعد 21 مئی کو پاکستان پہنچیگی۔بنگلادیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ ہفتیدو میچز کی سیریز کے لیے شارجہ جائیگی۔