چنئی (شوبز ڈیسک)تھلاپتی وجے کی بطور اداکار آخری فلم جانا نائگن نے ریلیز سے قبل ہی باکس آفس پر زبردست آغاز کرتے ہوئے افتتاحی ویک اینڈ کے لیے تقریباً 50 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ حاصل کر لی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے پہلے روز کی ایڈوانس بکنگ سے ہی تقریبا 30 کروڑ روپے جمع کیے، جن میں سے تمل ناڈو سے 18 سے 19 کروڑ اور کرناٹک سے تقریبا 7 سے 8 کروڑ روپے کی بکنگ ریکارڈ کی گئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم چند ماہ قبل آن لائن لیک بھی ہو گئی تھی اور ایچ ڈی پرنٹس میں پائریسی کا شکار ہونے کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد نے سینما گھروں میں فلم دیکھنے کے لیے ٹکٹس خریدے، جسے تھلاپتی وجے کی مقبولیت کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔