کراچی (آن لائن)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے۔ ہم کسی صوبے کے عوام کے خلاف نہیں، لیکن پنجاب حکومت کی نااہلی اور دوہرے معیار پر ضرور سوال اٹھاتے ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ جو لوگ ہر روز سندھ پر تنقید کرتے ہیں، وہ پہلے حالیہ بارشوں کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کی صورتحال قوم کو دکھائیں۔ چند گھنٹوں کی بارش نے ترقی کے تمام دعوؤں کی حقیقت کھول کر رکھ دی۔ سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر چلنے والی تشہیری حکومت کی کارکردگی پانی میں بہتی ہوئی پوری قوم نے دیکھ لی۔ڈاکٹر مہرین بھٹوممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ پر انگلی اٹھانے سے پہلے وہاں کے صحت کے نظام، بڑے سرکاری اسپتالوں اور عوامی خدمات کا بھی موازنہ کر لیا جائے۔ تنقید حقائق کی بنیاد پر ہونی چاہیے، پروپیگنڈے کی بنیاد پر نہیں۔ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو مشکل وقت میں ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ ہم شہیدوں کے وارث ہیں، اور پاکستان کے لیے ہر قربانی دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں