فوری پابندی عائد نہیں کی جائے گی، اس عمل کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا، لاہور اور فیصل آباد سمیت منتخب شہروں میں پابندیوں کا نفاذ شروع ہوگا
لاہور(آئی این پی) 20 سال پرانی گاڑیوں رکھنے والے مالکان کے لیے بڑی خبر آگئی ، گاڑیوں کو ختم کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنی پہلی نیو انرجی وہیکل پالیسی کے تحت 20 سال سے پرانی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جسے منظوری کے لیے جلد صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔مسودے میں کہا گیا ہے کہ پرانی گاڑیوں پر فوری پابندی عائد نہیں کی جائے گی، بلکہ اس عمل کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گاابتدا میں گاڑیوں کی عمر جانچنے کے لیے ڈیجیٹل ویری فکیشن سسٹم قائم کیا جائے گا، جس کے بعد لاہور اور فیصل آباد سمیت منتخب شہروں میں پابندیوں کا نفاذ شروع ہوگا