شیراز اورعبدالرحمان معمولی تلخ کلامی پرمصباح کوگولیاںمار کر فرار ہو گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مغلپورہ میں خاتون شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنیو الے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر مصباح کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن وقاص احمد نے بتایا کہ ملزمان خاتون مصباح کو قتل کر کے موقعہ واردات سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔