پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی آج ڈھاکہ میں فیصلہ کن معرکہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی آج ڈھاکہ میں فیصلہ کن معرکہ

ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ آج ڈھاکہ میں ہوگا، جہاں گرین شرٹس کو وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

پاکستانی ٹیم کے بلے بازوں کو نہ صرف ٹیم میں اپنی جگہ بچانے بلکہ سیریز کی لاج رکھنے کے لیے بھی جان لڑانا ہوگی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کو آخری میچ میں موقع دیا جا سکتا ہے، جبکہ بولنگ لائن اپ ایک بار پھر جارح مزاجی سے میدان میں اترے گی۔دوسری جانب میزبان ٹیم بنگلہ دیش شاندار فارم میں ہے اور تاریخی کلین سوئپ کے لیے پرعزم نظر آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی حالیہ دورہ پاکستان میں شکستوں کا حساب برابر کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر کرکٹ شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ آج کا میچ پاکستانی ٹیم کے لیے وقار بچانے اور بنگلہ دیشی ٹیم کے لیے تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔