ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ، جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے،سینئر سیاستدان کا بیان
ملتان (آئی این پی ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو کہا ہے کہ مجھے بھی 23سال کی قید ہوئی تھی، اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہو گا جو میرے کیس کا ہوا تھا ، فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کو 9مئی کیسز میں سنائی جانے والی سزائوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے بہادر شیرو، جنہیں سزا ہوئی ہے، آپ نے مایوس نہیں ہونا۔ آپ میں سے کئی ہمارے مستقبل کے لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ہے اور جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔ تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں کو میرا سلام۔