نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں لہنگا واپس نہ کرنے پر نوجوان نے کپڑے کی دکان پر ہنگامہ برپا کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں ایک نوجوان کی منگیتر نے لہنگا خریدا جو بعدازاں اسے کسی وجہ سے پسند نہ آیا، جب وہ واپس کرانے پہنچی تو دکان دار نے اسے واپس کرنے سے انکار کیا، یہ جوڑا تقریباً 32ہزار بھارتی روپے کا تھا۔دکاندار کی جانب سے لہنگا واپس کرنے سے انکار پر سیانی نامی نوجوان اس قدر طیش میں آ گیا کہ دکان میں داخل ہوتے ہی اس نے کپڑوں کو چاقو سے کاٹنا شروع کر دیا اور عملے کو دھمکیاں دیں۔ اس کے بعد وہ لہنگے کے چیتھڑے دکان میں پھینک کر باہر نکل گیا۔