آج دورہ کراچی میں صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے‘27ویں ترمیم پر بات ہوگی
اسلام آباد (آن لائن)27ویں آئینی ترمیم،مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے۔آج دورہ کراچی میں صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔حکومت کی جانب 27ویں آئینی ترمیم پر حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطوں کے بعد جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا اور اس سلسلے میں آج کراچی روانہ ہونگے ذرائع کے مطابق دورہ کراچی میں مولانا فضل الرحمن صدر مملکت اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے،زرائع کے مطابق ملاقات میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملات زیرِ غور آئیں گے