ڈسکوزکی نجکاری، آئی ایم ایف نے رکاوٹیں دور کرنے کا ٹاسک دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا ٹاسک دے دیا،   نجکاری میں سرکاری اداروں سے ریکوری کے مسائل ہیں۔ رپورٹ کیمطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں مسائل کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے نجکاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کو اثاثہ جات کی منتقلی اورگرڈاسٹیشن کی اونرشپ میں مسائل ہیں، ڈسکوز کی نجکاری میں سرکاری اداروں سے ریکوری کے مسائل ہیں۔